The news is by your side.

Advertisement

رینجرز کو اختیارات دینے کی تیاری آخری مرحلے میں

کراچی : سندھ حکومت نے رینجرز کو اختیارات دینے کی تیاری شروع کردی ہے، اختیارات کے تحت رینجرز کسی سیاسی شخصیت کو حراست میں نہیں لے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو اختیارات دینے کی تیاری حتمی مرحلے میں ہے، ذرائع کے مطابق رینجرز کو سندھ اسمبلی میں قانون بناکر اختیارات دیئے جائیں گے، جس کے تحت رینجرز کو صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت ہوگی ۔

 رینجرز 90روز تک صرف دہشت گردوں کو تحویل میں رکھ سکے گی، ذرائع کے مطابق رینجرز کسی سرکاری ادارے میں چھاپہ بھی مارنے کی مجاز نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ رینجرز کسی سیاسی شخصیت کو حراست میں نہیں لے گی کسی کے خلاف ثبوت ہوں تو وزیراعلیٰ سے اجازت لینی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں