اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (01 دسمبر 2025): سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی.

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی، سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس آج منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کے نرخ میں نظرِ ثانی کی منظوری دی، ڈی ایچ اے کے لیے اب پانی کی قیمت 0.85 سے کم کر کے 0.60 روپے فی گیلن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی کا فنڈ کسی کی جیب میں نہیں جانے دیں گے، خالد مقبول صدیقی

نئے نرخ کا فیصلہ کے ڈبلیو ایس سی اور ڈی ایچ اے مذاکرات میں کیا گیا، اور ادائیگی کا دورانیہ 10 سال برقرار رکھا گیا ہے، کابینہ کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کی مالی پائیداری اور ڈی ایچ اے کے لیے قابلِ برداشت نرخ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

سندھ کابینہ نے براؤن فیلڈ سائٹس کی ازسرنو ترقی کے لیے کاربن فنانس حکمت عملی کی منظوری بھی دی، محکمہ توانائی نے پرانی صنعتوں پر سولر پارکس اور ونڈ فارمز بنانے کی تجویز دی، جام چکرو سائٹ کو جدید لینڈ فل بنانے اور دیگر ویسٹ سائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سائنسی بنیادوں پر لینڈ فل سائیٹس اور بائیو گیس کے منصوبے بنائے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں