ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

رینجرزکی کارروائی، کورنگی سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جار ی ہیں، جس میں ٹارگٹ کلر سمیت نوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن میں تیزی آگئی ہے، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں سمیت نوملزمان دھر لئے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی سے ٹارگٹ کلرارشدعرف اسدچھوٹو کو گرفتارکرلیا۔

ملزم سیاسی جماعت کےعسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن ہے۔ملزم نے قتل اوربھتہ خوری کی وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب رینجرز نے ڈیفنس سے ملزم نعیم خان کو گرفتارکرلیا جو سیکیورٹی کمپنی کااسلحہ لوگوں کو کرائے پردیتاتھا، ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں ملزمان کو عدالت سےنوے روزکیلئے تحویل میں لےلیاگیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رام سوامی اور کھارادر سے ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق مختلف جماعتوں کے عسکری ونگز سے ہے۔

رینجرز نےایک اور کارروائی میں مختلف علاقوں قائد آباد، اسحاق جوکھیو گوٹھ اور سولجر بازار میں کارروائی کرکے ڈاکواور بھتہ خوروں سمیت چار ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں