The news is by your side.

Advertisement

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10ملزمان گرفتار

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس، شارع فیصل اور سولجربازار میں اہلکاروں نے کارروائیاں کیں، ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق بغدادی، فیروزآباد اور سولجر بازار سے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ملزمان سےغیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی۔

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 10ملزمان گرفتار

گرفتاری ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 18 جولائی کو سندھ رینجرز نے صوبے کی اہم جیلوں میں سرچ آپریشن کرکے قیدیوں کے زیر استعمال ممنوعہ اور خطرناک اشیاء برآمد کی تھیں۔ رینجرز نے ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ایئر کولر، ناخن کٹر برآمد کیے تھے، اس کے علاوہ قینچی، لائٹرز، سٹیپلرز، دستی گھڑی، گولڈ کی چینز بھی بیرکوں میں موجود تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں