اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی: رینجرز کی ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز کی محرم الحرام سے قبل شرپسند عناصر و دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اہلکاروں نے نیوکراچی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گودام سے بڑی تعداد غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے جرائم پیشہ عناصر، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، رینجرز کی حالیہ کارروائی کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں کی گئی۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ رینجرز نے نیوکراچی میں گورام پر چھاپہ مارتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، مذکورہ اسلحہ متحدہ قومی موؤمنٹ (لندن) کے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائی میں اسلحہ استعمال کیا جاسکتا تھا۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ برآمد اسلحے میں 7 کلاشنکوف، چار سیون ایم ایم رائفل، چھ رپیٹر شامل ہیں جب کہ اہلکاروں نے 7 پستول، تین نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں