پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گزری پولیس نے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ پکڑ لیا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں قیام امن کیلیے پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں پولیس نے گزری کے علاقے سے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کے3ملازمین ڈکیت گروہ کے ساتھی نکلے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے6ملزمان گرفتارکرلیے ہیں، ڈکیت گروہ سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان طالب علم ہیں اور نشہ خریدنے کیلئے ڈکیتی کیا کرتے تھے۔

علاوہ ازیں رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن سے ایم کیو ایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کیے، ملزمان میں کامران الدین عرف لنگڑا اور راشد علی عرف میمن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ماڈل کالونی سے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں مصب الرحمان، محمد مہتاب اور اسد علی شامل ہیں۔

مذکورہ ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں