جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی، بریگیڈ پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں لیاری، سعودآباد میں چھاپہ مار کر بھتہ خوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، علاوہ ازیں قائد آباد سے اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم اجمل خان کو حراست میں لیا گیا ہے اور قائد آباد سے ہی منشیات فروش جمیل عرف جمپک کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں بریگیڈ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان موٹرسائیکل کی چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان جمشید کوارٹرز، پریڈی اسٹریٹ اور فیروزآباد کے علاقوں میں وارداتیں کرتےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں