site
stats
پاکستان

کراچی میں رینجرز کےاختیارات، وفاق آج فیصلہ کریگا

کراچی: سندھ میں رینجرزکے اختیارات کی سمری پر وفاقی حکومت آج فیصلے سے آگاہ کرے گی، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق وزارت قانون سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔

سندھ میں رینجرز اختیارات کے اہم معاملے میں وفاق آج باضابطہ فیصلہ کرے گا، رینجرز محدود اختیارات کو سندھ حکومت نے قانونی شکل دی اور سمری وفاق کو بھیج دی، جس کی منظوری یا تبدیلی وفاقی وزارت داخلہ کی صوابدید پر ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کو ملنے والے اختیارات قانون کی روشنی میں دیئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے وزارت قانون کوئی رائے نہیں لی۔

یاد رہے کہ سندھ میں پانچ دسمبر کو رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہوگئے تھے، سائیں سرکار رینجرز کو پہلے جیسے اختیارات دینے کے حق میں نہ تھی اس لیے سندھ اسمبلی میں ایسی قرار داد منظور کی جس کے تحت رینجرز کے اختیارات محدود کردیئے گئے۔

قرار داد کے مطابق رینجرز کسی سیاسی شخصیت یا سرکاری افسر کو گرفتار اور نہ ہی کسی سرکاری دفتر اور فلاحی تنظیموں کےخلاف کارروائی وزیراعلی سے پوچھے بغیر عمل میں لاسکے گی.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top