پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی،11ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گارڈن، نبی بخش، ماڑی پور، ماڈل کالونی، کھارادر، میٹھادر اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان محمد عظیم، کامران، آغا فیض محمد، محمد ندیم، کامران خان، تنویر خان، محمود غزنوی، عمار، سنی، ہاشم اور عبدالغفور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمزاور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں