پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

گرفتارٹارگٹ کلر 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی سے گرفتارہونے والے ٹارگٹ کلر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ملزم کو خفیہ اطلاع پر رام سوامی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا تھا۔

ملزم کو رینجرز نے انسدا ددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جس میں عدالت نے ملزم کو نوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایک بدنام عسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن ہے اور ملزم ٹارگٹ کلنگ کی چار وارداتوں کا اعتراف کرچکا ہے اس کے علاوہ ملزم نے بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کابھی اعتراف کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں