بھارت سے تربیت لینے والے تین ملزمان ریمانڈ پررینجرزکے حوالے -
The news is by your side.

Advertisement

بھارت سے تربیت لینے والے تین ملزمان ریمانڈ پررینجرزکے حوالے

کراچی: سندھ رینجرزسیاسی جماعت سےتعلق رکھنے والے تین ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، تینوں ملزمان بھارت سے تربیت یافتہ ہیں۔

رینجرزکے کرنل طاہرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی جماعت کے تین کارکنان جن کے نام فہیم عرف مرچی، ریاض اورناصرعرف کھجی ہیں ان کا نوے روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

فہیم کا تعلق سیاسی جماعت کے رنچھوڑلائن سیکٹر 30 کا کارکن ہے جبکہ ناصر لیاری سیکٹر یونٹ 32 کا کارکن ہے۔

رینجرزکا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا ملزمان کا تعلق عسکری ونگ سے ہے اورانہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران انتہائی سنسنی خیزانکشافات کیے ہیں۔

رینجرزکے مطابق تینوں ملزمان بنکاک سے ہوتے ہوئے سری لنکا کے راستے نئی دہلی پہنچے جہاں پرکاش نامی شخص نے انہیں یریانہ کے علاقے دہرہ دون کے تربیتی مرکز منتقل کیا۔

ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بدنامِ زمانہ بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ نے انہیں جسمانی تربیت ، اسلحہ چلانے، بم بنانے کی تربیت فراہم کی، ملزمان نے واپس آکردیگر دہشت گردوں کی تربیت بھی کی۔

کرنل شاہد کے مطابق فہیم عرف مرچی نے 1993 میں سندھ سیکریٹیریٹ پرساتھیوں سمیت حملہ کیا اورعقبی دیوارپر سات سے آٹھ راکٹ فائر کیے۔

اسی ملزم نے 2001 میں سعید بھرم نامی ایک اوردہشتگرد کے حکم پر طارق روڈ میں دستی بم حملہ کیااور2011 میں سنٹرل جیل کراچی پرحملے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہا، علاوہ ازیں ملزم نے 12 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔

رینجرزکے مطابق ناصرعرف کھجی نے چارافراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جن میں سے ایک ان کا اپنا ساتھی بھی تھا۔

علاوہ ازیں مذکورہ ملزمان ہڑتال کی کامیابی کے لئے کریکرحملےکرنے، املاک کو نقصان پہنچانے، فائرنگ کرنے اور بھتہ خوری، چائنہ کٹنگ جیسے دیگر جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں