تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...
Array

کراچی سے لاپتہ ہونے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عامر ارسلان گھر پہنچ گئے

کراچی : پاکستان رینجرز نے  سوشل میڈیاایکٹوسٹ عامر ارسلان خان کو رہا کردیا ، عامر ارسلان کودہشت گردگروپ سےروابط کی بنیاد پر گرفتارکیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والے سوشل میڈیاایکٹوسٹ عامرارسلان خان گھر پہنچ گئے، رینجرز نے صحافی اورسوشل میڈیاایکٹوسٹ عامر ارسلان خان کو رہا کردیا۔

اس معاملے پر ترجمان رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عامرارسلان خان کوتفتیش میں تعاون کی تنبیہ کرکے رہا کر دیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ارسلان کو دہشت گرد گروپ سے روابط کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ، ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے کا انکشاف ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وائٹ کالرکرائم کی بنا پر تحقیقات کی غرض سے کیس متعلقہ حکام کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، سوشل میڈیاایکٹوسٹ عامرارسلان خان نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ میں صحیح سلامت گھر واپس آ گیا ہوں، آزمائش کی اس گھڑی میں آپ لوگوں نے میرے اکیلے خاندان کو جو مدد اور تعاون فراہم کیا اس کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

خیال رہے پی ایف یوجے نے صحافی اورسوشل میڈیاایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سادہ لباس قانون نافذکرنےوالےاہلکاروں نےارسلان کوگھرسےاٹھایا، حکام سےمطالبہ ہےارسلان خان کوفوری رہاکریں۔

نائب صدرپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی حراستیں معمول بن چکی ہیں جسے روکنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -