site
stats
پاکستان

رینجرز نے کراچی کے بعد پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے

کراچی : اندرون سندھ میں سورج کی تیز تپش نے شہریوں کو گرمی نے نڈھال کردیا ہے ، رینجرز نے کراچی کے بعد پورے سندھ میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈرشہباز رینجرز نے تمام سیکٹرز اور ونگز نے کیمپ قائم کیے ہیں، شہر میں گرمی کی شدت کے پیش نظر فوری امداد کے لیے سینٹرز قائم کیے ہیں۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ میں سکھر ، نواب شاہ، سردار گڑھ اورمیر پور ماتھیلو میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز موجود ہیں، گھوٹکی، سانگھڑ، شہداد پوراور تھر کے دور افتاد گاؤں میں بھی سینٹرز قائم ہیں جبکہ جام شورو، مٹھی اور حیدرآباد کے گرد و نواح میں بھی ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے گئے ہیں۔

خصوصی تیار کردہ کیمپوں میں رینجرز کے مستند ڈاکڑوں کی ٹیم اور میڈیکل عملہ موجود ہیں، ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں زینجرز کے ماہر ڈاکٹرز اور اسٹاف گرمی سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے، رینجرز کی ریزاہتمام یہ اقدامات عوام کی فلاح و بھلائی کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔


مزید پڑھیں : کراچی میں گرمی کی لہر، رینجرز نےمختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے


یاد رہے اس سے قبل کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کوطبی امداد فراہم کرچکے ہیں، پاکستان چوک ،سائٹ ایریا،اورنگی ٹاون ، کٹی پہاڑی،اللہ والا چوک،گلشن بہار سمیت تیس سے زائد مقامات پر کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سخت گرمی میں روزے دار خاص طور پر ضعیف افراد گرمی کی شدت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔


 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top