site
stats
پاکستان

کراچی میں گرمی کی لہر، رینجرز نےمختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت ہیٹ اسٹروک کی متوقع آمد کے پیش نظر رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کے تمام ونگز نے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے ہیں ،پاکستان چوک ،سائٹ ایریا،اورنگی ٹاون ،کٹی پہاڑی،اللہ والا چوک،گلشن بہار سمیت تیس سے زائد مقامات پر کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کیمپوں پر رینجرز کے مستند ڈاکٹرز کی ٹیم اور میڈیکل عملہ موجود ہے، ہیٹ اسٹروک میں طبی امداد کیلئے کیمپ قائم کیے گئے ہیں، کوئی بھی شہری فوری طبی امداد کیلئے کیمپوں میں آسکتا ہے۔

رینجرز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپوں میں تمام ضروری دوائیں بھی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ کیمپوں میں ایمبولینس،واٹر ٹینکس،ایئر کولر کی سہولت بھی موجود ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top