The news is by your side.

Advertisement

چہلم امام حسین، بلدیاتی انتخابات: سیکیورٹی کے لئے رینجرز کا کراچی میں اہم اجلاس

کراچی: رینجرزہیڈ کوارٹر سندھ میں چہلم امام حسین اور کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

کراچی میں ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرنے کی۔

اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین اور بلدیاتی الیکشن کے موقع پرسیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے مشترکہ طور پر موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔

ڈی جی رینجرز کے زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں کمشنرکراچی سمیت دیگراہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرڈی جی رینجرز نے کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرزاورپولیس کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے ، رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نےعلماء کرام سے اپیل کی کہ مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں اورعوام بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً رینجرزہیلپ لائن 1101پردیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں