جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

رانی مکھرجی اوران کے شوہرکااپنی بیٹی کے لئےبیش قیمت تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

مبئی: بالی وڈ کے نامور کرداروں کی جوڑی رانی مکھرجی اور آدیتیہ چوپڑاکو محض دو دن قبل ہی قدرت نے بیٹی کے تحفے سے نوازا ہے جس کا نام انہوں نے آدیرارکھا ہےاورانہوں نے اپنی نومولود بیٹی کوتحفے میں دو بنگلے دئیے ہیں۔

بالی وڈ ذرائع کے مطابق یہ بنلگے فی الحال ممبئی کے مہنگےترین علاقے ’’جوہو‘‘ میں زیرتعمیر ہیں اورآدیتیا چوپڑا کے دفتر’یش راج اسٹوڈیوز‘ اور یاری روڈ پررانی مکھرجی کی رہائش گاہ کے قریب ہی واقع ہیں۔

رانی مکھرجی نے دو روز قبل ممبئی کے کینڈٰی بریچ اسپتال میں ایک صحت مند اور خوبصورت بیٹی کو جنم دیا تھا۔

- Advertisement -

اس موقع پرآدیتیہ چوپڑا نے یش راج اسٹوڈیوز کے بینر سےاپنے تمام مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ کہ رانی مکھرجی اور آدیتیہ چوپڑاطویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ نظرآتے رہے تھے اور بالاخر گزشتہ سال اپریل میں انہوں نے شادی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں