رانی مکھرجی کے والد چل بسے، اداکارہ صدمے سے دوچار rani mukherjee
The news is by your side.

Advertisement

رانی مکھرجی کے والد چل بسے، اداکارہ صدمے سے دوچار

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد اور فلم ساز رام مکھرجی 84 بس کی عمر میں چل دنیا سے رخصت ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں صف اول ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل ہونے والے رام مکھرجی گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے، انہیں رات کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہلیہ کرشنا مکھرجی کا کہنا ہے کہ رام مکھرجی کا بلڈپریشر اچانک بے حد کم ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور صبح پانچ بجے ڈاکٹر نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔ کرشنا مکھرجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے شوہر علیل تھے تاہم آج کل اُن کی طبیعت ٹھیک تھی۔

اداکاروں کی آخری رسومات میں شرکت

ہدایت کار کی موت پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی جبکہ آخری رسومات میں بالی ووڈ اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، ادیتیہ چوپڑا سمیت ہدایت کاروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ رام مکھرجی نے بنگالی اور ہندی زبان میں متعدد فلموں میں ہدایت کاری کی اور اپنی بیٹی رانی مکھرجی کو بھی شوبز کی دنیا میں داخل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں