site
stats
انٹرٹینمںٹ

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور آدتیہ چوپڑا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی بیٹی کی ماں بن گئیں.

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو 8 دسمبر کی رات ممبئی میں واقع بریچ کینڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انھوں نے خوبصورت بیٹی کو جنم دیا ہے، رانی اور انکی بیٹی بالکل صحت مند ہیں ۔

زرائع کے مطابق جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ’’آدیرا‘‘ رکھا ہے، آدتیہ چوپڑا کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ نام اپنے اور اپنی اہلیہ اداکارہ رانی کے نام کو ملا کر رکھا ہے۔

واضح رہے اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے سینئر اداکار رشی کپور کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی، رشی کپور کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ رانی اور آدتیہ چوپڑا خوبصورت بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

بعد ازاں یش راج فلمز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کا باقاعدہ اعلان کیا گیا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top