جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

معروف بھارتی یوٹیوبر کے دونوں چینلز ہیک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل کو ہیکر نے ہیک کرلیا جس کے بعد ہیکر نے ان کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے یوٹیوب چینل پر سائبر حملہ ہوا، ہیکرز نے ان کے دونوں یوٹیوب چینلز کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

جب رنویر کا چینل ہیک ہوا تو وہ اس وقت سنگاپور میں تھے، ہیکرز نے ان کے چینلز کے نام تبدیل کرکے ’ایلون مسک‘ اور ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کے لائیو اسٹریمز پر مبنی پرانی ویڈیوز اپ لوڈ کر دیں۔

- Advertisement -

ہیکر نے پہلے چینلز کے  نام تبدیل کیے گئے اس کے بعد ان کے تمام پوڈکاسٹس اور انٹرویوز ڈیلیٹ کر دیے، یوٹیوبر اپنے یوٹیوب چینل پر فٹنس، ڈائٹ اور موٹیویشنل ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے لیکن مشہور ہونے کے بعد وہ مشہور شخصیات کے انٹرویوز کرتے تھے۔

رنویر الہٰ آبادیہ نے چینل ہیک ہونے کے بعد طنزیہ انداز میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ سنگاپور میں ایک ویگن برگر کھا رہے تھے، انہوں نے لکھا کہ ’بیئر بائیسپز کے خاتمے کا جشن مناتے ہوئے، ساتھ ہی میری ڈائٹ کا بھی خاتمہ‘۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنویر کے یوٹیوب چینلز ’رنویر الہٰ آبادیہ‘ اور ’بیئر بائیسپس‘ کو ہیک اور ڈیلیٹ کرنے کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں