ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی نئی فلم کے ساتھ سامنے آنے والے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں کریں گے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ فلم کو شوٹنگ چھ ماہ میں مکمل کرلیں.
بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں رنویر ’علاؤالدین خلجی‘ اور دپیکا ‘رانی پدماوتی‘ کا کردار نبھائیں گی.
یاد رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے.
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں.