تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

رنویر سنگھ کی نئی فلم کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ”83“ کے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہیں۔

رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم ”جے یش بھائی جوردار“ کب ریلیز ہوگی، اس بارے میں اداکار نے خود بتا دیا ہے۔ فلم ”83“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد رنویر سنگھ اب ”جے یش جوردار“ میں نظر آئیں گے۔

فلم کو رواں سال مئی کی 13 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکار رنویر سنگھ نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں بتانے کا انوکھا انداز اختیار کیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ”نام ہے جے یش بھائی اور کام ہے جوردار“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

اس سے قبل رنویر سنگھ نے فلم ”83“ میں اداکاری کی تھی۔ فلم میں اداکار نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کردار نبھایا تھا جب کہ فلم میں 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیاب بھارتی ٹیم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ یعنی کپل دیو کی بیوی رومی بھاٹیا کا کردارادا کیا تھا جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم ثاقب، پنکج ترپاتھی اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم ”83“ مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اتر سکی تھی اور اس وقت تک سو کروڑ کلب میں بھی شامل نہیں ہوسکی تھی۔

فلم پروڈیوسرز کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ فلم کی ناکامی پر الزام تراشی کا کھیل شروع ہوگا کیوں کہ جب فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی تو کچھ لوگوں اس بات پر اعتراض اٹھایا تھا کہ لندن کے مہنگے لارڈز اسٹیڈیم میں شوٹنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے جب بھارت میں کرکٹ اسٹیڈیم موجود ہیں؟

Comments

- Advertisement -