پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سمبا: ایک بدعنوان پولیس افسر، جو اچانک ایمان دار بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کی نئی ایکشن فلم سمبا کا ٹریلر ریلیز ہوگا، فلم کرن جوہر کی پیش کش ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم سمبا کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی. فلم میں‌ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جب کہ سپراسٹار اجے دیوگن مختصر رول میں‌ نظر آئیں‌ گے.

فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ روہت شیٹھی کی دیگر فلموں کی طرح سمبا میں بھی تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے، فلم میں بھرپور ایکشن، کامیڈی اور ڈراما ہے.

- Advertisement -

رنویر سنگھ فلم میں‌ ایک بدعنوان پولیس افسران کو کردار نبھا رہے ہیں، جو اس پیشے میں‌ صرف پیسے کمانے آتا ہے اور جسے رابن ہڈ بننے میں کوئی دل چسپی نہیں.

البتہ زندگی میں رونما ہونے والے چند واقعات کے بعد سمبا ایک ایمان دار شخص بن کر جرائم کے خلاف بھرپور جدوجہد شروع کرتا ہے۔

ٹریلر کو ناقدین اور شایقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے.سمبا 28 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز ہوگی اور ناقدین بھرپور بزنس کی توقع کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں: تصاویر: دپیکا اور رنویر کا مشترکہ استقبالیہ، نامور شخصیات کی شرکت

واضح رہے کہ فلم کو کنگ خان کی فلم "زیرو” سے سخت مقابلہ کرنا پڑے گا، جو 21 دسمبر کو کرسمس کے تہوار پر ریلیز ہوگی.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں رنویر سنگھ معروف اداکارہ دپیکا پاڈوکون سے شادی کے بندھن میں بند گئے تھے۔ اس وقت دنوں کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں