The news is by your side.

Advertisement

رنویر سنگھ نے چھوٹی دپیکا تلاش کرلی، تصویر دیکھ کر مداح حیران

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ننھی ماڈل کی تصویر شیئر کی جو ہوبہ ہو اُن کی اہلیہ میں مل رہی ہے۔

رنویر سنگھ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دپیکا کو بھی مخاطب کیا اور ایک بچی کا آئیکون بنایا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر دراصل ایک ننھی ماڈل کی ہے جس نے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

رنویر سنگھ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور بھارتی میڈیا نے ایک  بار پھر یہی قیاس آرئیاں شروع کردیں کہ شاید دپیکا پڈوکون جلد والدہ بننے والی ہیں۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ برس نومبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے، شادی کے بعد اطلاعات تھیں کہ دونوں جلد فلموں میں ایک ساتھ رومانوی اور میاں بیوی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

View this post on Instagram

👶🏻💚 @deepikapadukone

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ میں رنویر مرکزی جبکہ دپیکا اُن کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ کا کردار ادا کرنا تھا تاہم اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں