منگل, جون 9, 2026
اشتہار

رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تاہم رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں جس پر پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کے پرستار انہیں دیپ ویر کہتے ہیں اور وہ پریشان ہیں کہ بچے کی ولادت سے قبل رنویر سنگھ نے کیوں شادی کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔

رنویر اور دپیکا نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اس کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شوبز جوڑی کی دونوں کی شادی کی دو تقاریب ہوئی تھیں جن میں دپیکا کی کوہکنی روایات کے مطابق جبکہ رنویر کی سندھی روایات کے مطابق تقریب ہوئی تھی۔

تاہم اب پانچ سال بعد یہ تصاویر رنویر کے انسٹاگرام پر موجود نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ رنویر نے یہ تصاویر ہٹا دی ہیں یا پھر انھیں آرکائیوز میں ڈال دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں