The news is by your side.

Advertisement

لاہورمیں مبینہ زیادتی کا مرتکب ’ڈی ایس پی عمران بابر‘ گرفتار

لاہور: کاہنہ کے علاقے میں نوجوان لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے جرم میں ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس اسٹیشن نے 15 سالہ لڑکی کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے مبینہ زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم تشکیل دی دی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے چوبیس گھنٹے میں سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرلی۔

اس موقع پر زیرحراست ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش کی گئی ہے۔

موجودہ آئی جی مجھ سے خوفزدہ ہیں، میری جدوجہد پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کی موت ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی عمران بابر گزشتہ ایک سال سے مختلف مقدمات کے سبب معطل ہیں اور ان کے خلاف پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی کہ ایک اورانکوائری کمیٹی ان کے خلاف قائم کردی گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں