جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

‏’خاتون کو دیور نے 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر چکوال میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقوں صدر چکوال اور تلہ گنگ میں مبینہ زیادتی کے تین واقعات پیش آئے، ‏سات افراد نے تین خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

صدر چکوال کے قصبہ بہکڑی میں اسامہ نامی نوجوان نے دو ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو ‏مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

قصبہ اوڈھروال میں رکشہ کے انتظار میں کھڑی خاتون کو چوکیدار سمیت تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ ‏بنایا جب کہ تلہ گنگ میں ایک خاتون کو دیور نے چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے متاثرہ ‏خواتین کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں