تازہ ترین

پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے اچھی خبر

کراچی: ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت اب مسافروں سے ٹیسٹ کی فیس 3ہزار روپے وصول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،لاہور اور پشاور سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، فیصل آباد کے بعد ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پربھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ،اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس مد میں 3ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی جانیوالے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی مد میں 5ہزار روپے فیس وصول کی جاتی تھی۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں