پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی:‌ اب بلا خوف و خطر شاپنگ کریں، ریپڈ رسپانس فورس نے کام شروع کر دیا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے شہری اب بلا خوف و خطر شاپنگ کر سکتے ہیں، سندھ پولیس نے ریپڈ رسپانس فورس قائم کر دی.

تفصیلات کے مطابق شاپنگ مالز  اور خریداری کرنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے قائم کردہ اس فورس نے کام شروع کر دیا ہے۔

طارق روڈ پر تعینات یہ فورس شاپنگ کرنے والے شہریوں کی شکایات پر فوری رسپانس دے گی اور ان کا ازالہ کرے گی۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفر میسر کے مطابق چالیس اہل کار پر مشتمل فورس تاجروں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائی گئی، موٹر سائیکل رسپانس فورس اہل کار دو شفٹوں پر فرائض انجام دیں گے.

https://www.facebook.com/arystories/videos/373232510094411/

ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل فورس کی تعداد فی الحال کم ہے، جلد اس میں‌ اضافہ کیا جائے گا، شاپنگ مالز کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں.


مزید پڑھیں: امریکا کو سندھ پولیس کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہونے پر فخر ہے: امریکی قونصل جنرل


انھوں نے کہا کہ اگر شہریوں کو ریپڈ رسپانس فورس سے کسی قسم کی شکایت ہو، تو ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے.

فورس میں خواتین اہل کار بھی شامل ہیں، تاکہ خواتین شہریوں‌ کو شکایات درج کروانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں