تازہ ترین

امریکہ ‘ رقہ میں شہری آبادی کا خیال رکھے‘ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اینٹونیو گوٹرش نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں محصور شہری آبادی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ مطالبہ ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حمایت یافتہ افواج داعش کے جہادیوں کو شہر سے نکالنے کے لیے کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے جمعرات کوکہا ہے کہ ایسے علاقوں میں جہاں شہری مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، جو برسوں سے خوراک اور طبی امداد سے محروم ہیں، موجودہ صورت حال میں انھیں سخت پریشانی لاحق ہے۔


شامی شہر’’رقہ‘‘میں داعش کےگرد اتحادی افواج کاگھیراتنگ


 یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کرد اور عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا ہے جس میں انہیں امریکی اتحادیوں کی فضائیہ کی جانب سے مدد حاصل ہوگی۔

کرد اور عرب افواج نے عام شہریوں کو خبردار کیاتھا کہ وہ ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں داعش کے جنگجو موجود ہیں‘ تاہم اس آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

سیریئن ڈیموکریٹک فورس کےاتحاد نے ’’فرات کاغصہ‘‘ کےنام سے رقہ کی آزادی کےلیے آپریشن کاآغاز نومبر میں کیا تھا۔حزب اختلاف کےاتحاد میں شامی کرد اور عرب گروہ بھی شامل ہیں۔

شام کے شہر رقہ کو داعش کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے جہاں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اورتربیتی مراکز چلاتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -