تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سیاہ دھاریوں والا نایاب ٹائیگر!

بھارتی فوٹوگرافر ایک ایسے نایاب اور غیر معمولی ٹائیگر کی تصویر بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے جسم پر سیاہ دھاریاں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پائی جانے والی ٹائیگر کی خاص نسل کے ٹائیگر صرف بھارت میں پائے جاتے ہیں جو جسامت کے اعتبار سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹے اور رنگت کے اعتبار سے بلکل مختلف ہوتے ہیں۔

کلکتہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے سیاحت کی غرض سے مشرقی اڑیشہ کا دورہ کیا، جہاں وہ بندروں اور خوبصورت پرندوں کو دیکھ رہا تھا کہ اچانک نوجوان کی نظر ایسے جانور پر پڑی جو دکھنے میں ٹائیگر جیسا نظر آرہا تھا۔

نوجوان کچھ دیر تک اس نایاب جانور کو دیکھتا رہا پھر اس نے جلدی جلدی سیاہ دھاریوں والے ٹائیگر کی تصاویر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ سیاہ دھاریوں والے صرف چھ نایاب ٹائیگر بچے ہیں جو بھارت میں ہی موجود ہیں لیکن طویل عرصے سے کسی کو نظر نہیں آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -