بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

نادر النسل باز ڈیڑھ کروڑ میں فروخت، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نیلامی کے دوران نایاب نسل کا باز تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد فالکن نیلامی میں ایک نایاب النسل باز تین لاکھ 50 ہزار ریال(تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروخت ہونے والا باز کینڈا کے فام کا پلا ہوا جس کی ملکیت جیم ویلسن فالکن کی ہے۔

نیلامی کے دوران نادر النسل فیلکن پر بولی کا آغاز دو لاکھ 50 ہزار سے ہوا۔ باز کی چوڑائی 18.5 انچ اور وزن 1600 گرام ہے۔ نیلامی میں مذکورہ باز اب تک سب سے مہنگا فروخت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں مملکت کے فام میں پلنے والا ایک اور باز 2 لاکھ 70 ہزار ریال میں فروخت ہوا تھا۔

ریاض میں بازوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے، 14 ممالک سے نایاب نسل کے باز لائے گئے ہیں، دنیا کی منفرد فیلکن نیلامی کے باعث سعودی عرب توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں