تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خیرپورمیں‌ انتظامیہ کی غفلت کے باعث نایاب ڈولفن ہلاک

خیرپور: سندھ کے شہر خیرپور میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث نہر کا رخ کرنے والی نایاب نسل کی ڈولفن ہلاک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں انتظامیہ کی غفلت کے سبب نایاب نسل کی ڈولفن ہلاک ہوگئی، دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے پر نایاب نسل کی ڈولفن نہر میں آکر پھنس گئی تھی، ڈولفن 2 دن سے نہر میں پھنسی ہوئی تھی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹھڑی میرواہ میں نایاب نسل کی ڈولفن علی نواز نہر میں موجود تھی جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔

قبل ازیں  نایاب ڈولفن کو مقامی لوگ پکڑنے میں مصروف عمل ہیں، اطلاع کے باوجود وائلد لائف ٹیم نے کی جانب سے ڈولفن کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔

دنیا کی سب سے نایاب ’وہیل‘ بلوچستان کے سمندر میں دیکھی گئی

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں دنیا کی سب سے نایاب وہیل بلوچستان کے سمندر میں اٹھکیلیاں کرتی ہوئی نظر آئی تھی، مقامی ماہی گیروں نے موبائل کیمرے کے ذریعے سارا منظر محفوظ کرلیاتھا۔

ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا تھا کہ 2 وہیل اٹھکیلیاں خرتی ساحل کے قریب دیکھی گئیں، عربین ہمپ بیک وہیل دنیا میں صرف 100 کے قریب رہ گئی ہیں۔

ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا تھا کہ معدوم ہوتی عریبین ہمپ بیک وہیل کا پاکستانی سمندر میں دیکھا جانا خوش آئند ہے۔

Comments

- Advertisement -