تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

روسی صد ر کا سعودی ولی عہد کو 30 ہزار سال پرانا نایاب تحفہ

ریاض : ہاتھی کا یہ دانت ماہرین آثار قدیمہ کو سنہ 2012ءکو شمالی سائبریا سے ملا تھاجس کا بنا فن پارہ روسی صدر نے محمد بن سلمان کو تحفے میں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے تاریخی دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 30 ہزار سال پرانے ہاتھی کے دانت سے بنا ایک فن پارہ تحفے میں پیش کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھی کا یہ دانت ماہرین آثار قدیمہ کو سنہ 2012ءکو شمالی سائبریا سے ملا تھا،ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ہاتھی کا یہ دانت 30 ہزار سال پرانا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کی طرف سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دیےگئے تحفے کے سوشل میڈیا پربھی چرچے ہیں یہ تحفہ ایک انمول نوادرات کا حامل ہے۔

اس طرح کے تحائف بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت سربراہان مملکت ایک دوسرے کو دیتے رہتے ہیں تاہم روسی صدر ولادی میر پوتن کی طرف سے سعودی ولی عہد کو دیا گیا بیش قیمت تحفہ ایک نادرو نایاب تحفہ سمجھا جارہا ہے۔

روسی صدر کی طرف سے یہ گراں قیمت تحفہ دارالحکومت کی ثقافتی شہر الدرعیہ میں تاریخی مقام وادی حنیفہ کے دورے کے دوران دیا۔

Comments

- Advertisement -