جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

شاہ سلمان کی معروف گھڑسوار کی ہمراہ نایاب تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی معروف گھڑسوار کے ساتھ نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کے بادشاہ خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امور ریاست کے ساتھ ساتھ گھڑسوار اور شکار کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

شاہ سلمان کی اسی شوق سے متعلق ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مشہور گھڑ سوار ناصر بن سرحان کے ہمراہ موجود ہیں۔

- Advertisement -

تصویر میں نظر آرہا ہے کہ سعودی بادشاہ نے گھڑسوار کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ناصر بن سرحان نے پہلی مرتبہ 15 برس کی عمر میں 1915 میں معرکہ کنزان نامی گھوڑوں کی ریس میں شرکت ہوئی اور اس کے بعد متعدد دوڑوں میں اپنا نام بنایا۔

جزیرہ عرب کے معروف گھڑ سواروں میں شمار ہونے والے ناصر بن سرحان کا 1979 میں انتقال ہوگیا تھا، انہیں گھڑسواری کا جنون کی حد تک شوق تھا یہاں تک کہ انہوں نے سرکاری دستاویزات میں بھی اپنا پیشہ گھڑسواری لکھوا رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں