ریاض: سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کی نادر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘آل سعود کی تاریخ’ کے اکاؤنٹ سے شاہ عبدالعزیز کی تاریخی تصویر شیئر کی گئی۔
تصویر میں بانی مملکت آرامکو کمپنی کے سابق امریکی سربراہ فلوید اولجیر کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو خوب پسند کرتے ہوئے بانی کی سعودی عرب کے لیے خدمات کو سراہا۔ نایاب عکس بندی کو وسیع پیمانے پر شیئر بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہ عبد العزیز کی یہ تصویر 1939 کی ہے جس میں وہ سعودی شہر راس تنورہ کے دورے کے دوران تیل بردار جہاز ڈی جے اسکوفیلڈ کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی سعودی تیل کمپنی ہے۔