تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عجیب الخلقت سمندری مخلوق دیکھ کر سب حیران

سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین تسمانیہ کے جزیرے پر   عجیب و غریب مچھلی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلابی رنگ کی یہ مچھلی اس سے قبل 1999 میں یعنی بائیس سال قبل تسمانیہ میں ہی دیکھی گئی تھی۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ اب تک اس مچھلی کو چار بار ہی سطح آب پر دیکھا گیا ہے کیونکہ یہ گہرائی میں رہنا پسند کردتی ہے۔

سمندری مخلوقات پر تحقیق کرنے والے آسٹریلوی ماہرین نے تسمان فریکچر مرین پارک میں کیمرے کے ساتھ غوطہ لگایا تو وہ نایاب نسل کی مچھلی کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ ایک غوطہ خور نے فوری طور پر اس لمحے کی ویڈیو کو اپنے کیمرے میں قید کیا۔

ماہرین ہاتھوں کی مدد سے چلنے والی مچھلی کی اس نسل کی معدومی کا خطرہ ظاہر کرچکے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ یہ نسل موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے۔

اس مچھلی کا تعلق انگلر مچھلی کے خاندان سے ہے، جو 120 میٹر گہرے سمندر میں رہتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ مچھلی سمندر  میں تیرنے کے ساتھ زمین پر ہاتھوں سے چلنے کی قدرتی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -