تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت میں نایاب نسل کا کچھوا دریافت

دہلی : محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے بھارت سے زرد رنگ کا نایاب کچھوا ریسکیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے بالاشور ڈسٹرکٹ کے سجن پور گاوں میں واقع جنگلات میں یہ نایاب نسل کا کچھوا پایا گیا، جسے محکمہ جنگلی حیات نے ریسکیو کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے افسر شوشنتا نندا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی نایاب نسل کا کچھوا ہے جو آج تک دنیا میں کہیں نہیں دیکھا گیا۔

بھارت افسر کا کہنا تھا کہ اس کچھوے کا شیل اور پورا جسم زرد (پیلے) رنگ کا ہے، میں نے اس سے قبل ایسا کچھوا کبھی نہیں دیکھا۔


غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی محکمہ جنگلی حیات نے زرد رنگ کے کچھوے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -