سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پٹیالہ میں ایک کار سوار انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کررہا ہے، جو راستے میں آنے والی چیزوں سے ٹکرا تا ہوا اور متعدد افراد کوزخمی کرتا ہوا، ہر چیز سے بے خبر گاڑی چلا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید ہنڈائی کار جس کا پیچھے والا بمپر غائب ہے اور ہریانہ کی رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے، انتہائی لاپرواہی سے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا اور اس وقت کار میں تین سے چار نوجوان موجود تھے جن میں سے دو کو بعد میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Rash driving by the youngsters in the Patiala
pic.twitter.com/0C1H4YMzL8— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) July 2, 2024
پولیس کے مطابق ہمیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے بعد چند مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے، گرفتار نوجوانوں کی شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا وہ واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اپنے موٹر سائیکل پر کار کا پیچھا کیا اور اس حرکت کی ویڈیو بنالی۔
معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل
آخر کار گاڑی اس وقت رکی جب وہ ایک ستون سے ٹکرا گئی، موقع پر جمع مشتعل ہجوم نے نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تاہم ایک نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔