The news is by your side.

Advertisement

رشید گوڈیل حملہ کیس : تفتیشی افسرکوگرفتارکرنے کا حکم

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رشید گوڈیل حملہ کیس میں تفتیشی افسر انسپکٹر مہدی کو گرفتار کر کے چھ فروری کو عدالت میں پیش کر نے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رشید گو ڈیل حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ شاہد بکک پر رشید گوڈیل حملے کا بھی الزام ہے۔

شاہد بکک ضمانت کے بعد سے مفرور ہے۔ ملزم شاہد بکک قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے تین مقدمات میں نامزد ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہا کرتے ہوئے تفتیشی افسر انسپکٹر مہدی کو گرفتار کر کےچھ فروری کو عدالت میں پیش کر نے کاحکم دیا۔ عدالت نے انسپکٹر مہدی کی تنخواہ روکنے کا بھی حکم دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں