لیاقت نیشل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر ہیں، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا ہے، ضرورت پڑی تو وینٹی لیٹر پھرلگا دیں گے۔
لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آزمائشی طور پر ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے، ڈاکٹر اگر ضرورت سمجھے گے تو ان کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر لگا دیا جائے گا۔
انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو کسی قسم کی کوئی بلڈ انفکیشن نہیں ہے، انہوں نے گزشتہ رات بہتر گزاری، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، رشید گوڈیل ابھی مزید 2 سے 3 روز آئی سی یو میں رہیں گے۔
ترجمان لیاقت نیشنل نے مزید کہا کہ رشید گوڈیل کے جبڑے اور پھپھڑے میں لگنے والی گولی نے زیادہ نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر جہانزیب نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہے لیکن زخموں کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
لیاقت نیشل اسپتال میں رشید گوڈیل کے معالج ڈاکٹرجہانزیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور رشید گوڈیل ہوش میں آگئے ہیں۔
ان کے کے خون میں شوگر کی مقدار، دل کی دھڑکن سب نارمل ہے، رشید گوڈیل نے معائنے کے دوران مثبت ردعمل کا اظہار کیا، وہ اس وقت وہ تشویشناک حالت میں نہیں لیکن اس سب کے باوجود حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
یاد رہے کہ رشید گوڈیل کو کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ رشید گوڈیل کو پانچ گولیاں لگیں اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں لایاگیا