کراچی : لیاقت نیشل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر ہے لیکن ابھی وہ بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کاکہناتھا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم رشید گوڈیل کا معائنہ کررہی ہے، رشید گوڈیل نے پُر سکون رات گزاری ہے، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور نبض کا چلنا قدر بہتر ریڈنگ آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے تاحال ہٹایا ہوا ہے، تاہم ان کی طبیعت خطرے سے باہر نہیں ہے۔
ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے بھی اسپتال میں رشید گوڈیل کی عیادت اور صحتیاب کی دعا کی، رشید گوڈیل پرحملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود تفتیش کاروں کو کوئی خاص بریک تھرو نہیں ملا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹائون سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی، فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔