تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رشید گوڈیل اور پی ٹی آئی کے راستے جدا، کس پارٹی میں جارہے ہیں؟

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل نےتحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سےغیر فعال اور گھرپرہیں۔

عبدالرشیدگوڈیل نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کےحل کیلئےپی ٹی آئی میں شامل ہواتھا، مگر وزیراعظم عمران خان کراچی کےلیےکچھ نہ کرسکے، تحریک انصاف چھوڑچکا اب سیاست سےکوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگا، اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔

رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کےعبد الرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں رشید گوڈیل متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پربہت خوش ہیں۔

بنی گالہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کو قومی سطح کی جماعت کی ضرورت ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

Comments

- Advertisement -