جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں سپر اوور نہ کرنے پر افغان کپتان راشد کو شائقین کی طرف سے بزدل کہا جارہا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں جنوبی افریقا اور افغان ٹیم کے مابین اب تک کا سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اس میچ میں نہ صرف ڈبل سپر اوور ہوا، بلکہ ڈبل سپر اوور ہونے کے باوجود میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب افغان بیٹر گرباز آؤٹ ہوئے۔
اس شکست کے بعد افغان کپتان راشد خان کی قیادت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور شائقین و مبصرین ان سے سوال کررہے ہیں کہ انھوں نے بزدلی کیوں دکھائی اور سپراوور خود کرنے کی ہمیت کیوں نہ کی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقا کےخلاف افغان ٹیم ڈبل سپر اوور میں میچ ہار گئی مگر شائقین کے پیسے وصول ہوگئے۔
Rashid khan saved his reputation and didn’t bowl in both super overs
— مدثر⚘️ (@Mudasserk3) February 11, 2026
گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پروٹیز نے 187 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم بھی 187 رنز آل آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان نے پہلے سپر اوور میں 17 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 17 رنز ہی بنا پائی اور میچ ایک بار پھر ٹائی ہوگیا۔
Rashid Khan is the biggest coward I’ve ever seen. He couldn’t bring himself in a super over in a ground he’s been bowling for years now. A ‘t20 legend’ who’s scared af to step up????
— ANU (@Anuphobia_007) February 11, 2026
تاہم دوسرا سپر اوور مزید سنسنی خیز تھا جہاں افغان ٹیم 24 رنز بنانے میں ناکام رہی، 2 سپر اوورز کے بعد شکست پر راشد خان کی قیادت کے انداز پرتنقید کی جاہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور ماہرین نے راشد کےفیصلوں پر تنقید کی ہے اور انھیں بزدل کہتے ہوئے سوال کیا ہے کہ انھوں نے کیوں اتنے اہم موقع پر بولنگ نہ کی اور اپنی عزت بچانے میں لگے رہے۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ کی افغانستان کو شکست
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


