بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، یہ سنگ میل انہوں نے یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

انہوں نے 16ویں اوور میں محمد عرفان کو آؤٹ کرکے 700 وکٹیں مکمل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

لیگ اسپنر نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا کے خلاف 698 اور 699 وکٹیں مکمل کی تھیں اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار تھی۔

یہ پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:‌ افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹ سے ہرادیا

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو 631 وکٹوں کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سنیل نارائن 613 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

راشد خان ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں وہ 191 ویں وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی 164 وکٹوں کے دوسرے جبکہ کیوی اسپنر ایش سودھی 162 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں