افغانستان کے کپتان راشد خان پاکستان مخالف بھارتی فلم ’بارڈر 2‘ دیکھنے کا اعلان کرکے تنقید کی زد میں آگئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغانستان کے کپتان راشد خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھٹے بنا رہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں ’بارڈر 2‘ کا گانا بھی چل رہا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بارڈر 2 میں تو ضرور دیکھوں گا، لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اگر میں یہ پوسٹ کرتا ہوں۔
راشد خان نے دو روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور پاکستانی صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے ’لگتا ہے کرکٹ چھوڑ کر بھٹے بیچنا شروع کردیے ہیں۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سنی دیول کی فلم ’بارڈر 2‘ کو ریلیز سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا، پابندی سے باکس آفس کلیکشن بڑے پیمانے پر متاثر ہوسکتا ہے۔
یہ پڑھیں: سنی دیول کی فلم بارڈر 2 کے لیے بڑا دھچکا، پابندی لگ گئی
جنگی صورتحال پر مبنی فلم بارڈر 2 سینما اسکرینز پر 23 جنوری کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، بھارتی یوم جمہوریہ سے پہلے 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بڑے پردے پر دکھانے کی تیاریوں کو دھچکا پہنچا ہے کہ کیوں کہ فلم پر خلیجی ممالک میں پابندی لگادی گئی ہے۔
آدتیہ دھر کی فلم کو بھی حال ہی میں خلیجی ملک میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد فلم بین الاقوامی سطح پر توقعات کے مطابق کمائی نہیں کرپائی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


