جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

راشد خان کی افطاری بناتے ہوئے ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کی افطاری بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے انسٹاگرام اور ٹویٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ افطاری کے لیے ایک خاص ڈش بنارہے ہیں جسے انہوں نے ’افغان چکن‘ کا نام دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان بڑی مہارت سے چکن کاٹ رہے اور سالن بھی بنارہے ہیں۔

راشد خان نے مداحوں کی آسانی کے لیے افغان چکن بنانے کی مکمل ترکیب بھی دکھائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

افغان کرکٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک خاتون صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ میں اپنے لیے پوچھ رہی ہوں۔‘

ایک صارف نے راشد خان کو مشورہ دیا کہ بھائی شادی کرلو، اتنی محنت کیوں کررہے ہو۔

کچھ صارفین کی جانب سے راشد خان کو دیگر کھانے بنانے کے مشورہ دیے جاتے رہے اور صارفین نے ان کی ویڈیو کو پسند بھی کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں