جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

راشد خان نے بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت کی پیشکش کیوں ٹھکرادی؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹر راشد خان نے انکشاف کیا کہ 2023ء کے ایک واقعے میں ایک اہم شخصیت نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام اختیار کر لوں اور وہیں کرکٹ کھیلوں لیکن میں نے جواب دیا کہ میں اپنے ملک افغانستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔

افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پیشکشیں مجھے پہلے بھی مل چکی ہیں مگر میرا مؤقف واضح ہے کہ اگر میں افغانستان کے لیے نہیں کھیلوں گا تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلوں گا۔

متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت مل گئی

انہوں نے اپنے فیصلے کو وطن سے وفاداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہمیشہ افغانستان ہے۔ جب تک کھیلوں گا افغانستان کے لئے کھیلوں گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں