کابل: افغان کرکٹر راشد خان نے ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی ایک درد ناک تصویر شیئر کی ہے۔
راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں اپنا سب کچھ کھو دینے والی معصوم بچی کی تصویر شیئر کی ہے، جس کے عقب میں ایک گھر کو تباہ حال میں دیکھا جاسکتا ہے۔
افغان کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ معصوم بچی اپنے خاندان کی واحد رکن ہے جو زندہ بچی ہے، مقامی لوگ اس کے خاندان کے کسی دیگر فرد کو تلاش نہیں کر سکے۔
راشد خان نے کہا کہ زلزلے کے باعث کئی مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں اور دور دراز علاقوں میں لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔
This little angel is the only remaining alive member of her family, locals couldn’t find any other member of her family. There r many houses levelled to the ground due to landslide & people remained stuck under rubble and in outlying areas.
PLZ Donate https://t.co/08jToN4YAC pic.twitter.com/7bmY454KuZ
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 23, 2022
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔