اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

راشدخان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں راشد خان نے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی میں 400 وکٹیں ‏لینے کا سنگ میل عبور کر لیا۔

23 سالہ اسپنر نے صرف 6 سال کے کم عرصے میں 400 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں اپنے نام کی ہیں اور وہ اپنے کیریئر میں ‏مزید کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Image

مایہ ناز اسپنر نے 289 میچوں میں 400 وکٹیں لینے کا سنگ میل طے کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براؤ کے نام ہے جو 553 وکٹوں کے ‏ساتھ سرفہرست ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں