The news is by your side.

Advertisement

بابراعظم موجودہ دور کے برائن لارا اور ڈان بریڈمین قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو اس دور کا ڈان بریڈمین اور برائن لارا قرار دے دیا۔

ڈیل اسٹین کے ساتھ یوٹیوب انٹرویو میں راشد لطیف نے جاوید میانداد، وسیم اکرم اور انضمام الحق جیسے پاکستانی لیجنڈز کے ساتھ بابراعظم کو بھی لیجنڈ کا لیبل لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2019 میں ٹویٹ کیا تھا جب ہم انگلینڈ کے دورے پر تھے میں نے ان سب کا نام لکھا جن کے ساتھ میں کھیلا تھا – میانداد، وسیم، وقار، انضمام، یوسف، یونس، ثقلین لیکن وہ (بابراعظم) ان سب سے آگے ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک بلے باز بابراعظم سے بہتر ہے جس کا نام سعید انور ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سعید (انور) کے بارے میں کہوں گا کہ ان جیسا کوئی بلے باز نہیں آیا بلاشبہ پاکستان نے نمبر 1 بلے باز پیدا کیا ہے لیکن سعید انور کو میں نے اسے قریب سے دیکھا ہے اور آپ یقین کریں وہ ایک کرشماتی کھلاڑی تھا وہ بمشکل ہی پریکٹس کرتا تھا کرے گا لہذا اس کا عصرِحاضر سے موازنہ کرنا درست نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں